نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے
نگران وفاقی وزیر جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے، پاکستان اورامریکا کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئے گا، افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، افغانستان کی زمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ بیشتر ممالک مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے، اس وقت دنیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ فورم نے ایشیا اور یورپ میں بہترین تعلقات کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















