پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم الیکشن تاریخ کے اعلان سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول کے اعلان بعد انتخابی مہم شروع کرے گی اور انتخابی مہم کے آغاز کے بارےمیں فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوا ہے۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی الیکشن شیڈول اعلان کے فورا بعد انتخابی مہم کا اعلان کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے انتخابی شیڈول و منشور کی تیاری پر کام جاری ہے، الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل انتخابی مہم چلانا بے سود ہے۔
پی پی ذرائع کے مطابق قبل از وقت انتخابی مہم چلانے سے کارکن اور شہری تھک جائیں گے، تاہم پیپلزپارٹی انتخابات شیڈول سے قبل کارکنان کو تازہ دم رکھنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی اپنی توانائیاں بھرپور انتخابی مہم کیلئے بچا کر رکھ رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابات کا اصل ماحول الیکشن شیڈول اعلان کے بعد بنے گا، انتخابی ماحول بننے کے بعد چلنے والی مہم نتیجہ خیز ہو گی، پیپلزپارٹی قیادت کی حالیہ انتخابی مہم بھرپور و متاثر کن ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















