Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہو گئی

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما خالد گجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو لاہور پولیس نے شوکت خانم اسپتال جوہرٹاؤن کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

حالیہ دنوں میں لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے مفرور 320 ملزمان کی لسٹیں تیارکرکے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

واضح رہے کہ نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں کو نقصِ امن سمیت مختلف مقدمات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ تاہم ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو تاحال روپوش ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں