استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر لاہور ڈویژن آئی پی پی ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد طیب کو ینگ ڈاکٹرز ونگ کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہین فاطمہ کو ینگ ڈاکٹرز ونگ آئی پی پی کی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
آئی پی پی لاہور ڈویژن نے چئیرمین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے لئے تمام تر پیشہ ورانہ خدمات بروئے کار لائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے خیر خواہی کے جذبے نے متاثر کیا ہے، مریضوں کی خدمت ہمارا فرض ہے جو آئی پی پی میں شموليت کے بعد دگنا ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















