Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جشن عید میلادالنبیﷺ احترام اور محبت کا جشن ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبیﷺ ہم سب کا جشن ہے اور  یہ احترام  اور محبت کا جشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر کی صدارت میں  ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام علماء  کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکوریٹی کے بہترین انتظامات  کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ تمام علماء نے فرقہ وارانہ  ہم  آہنگی کے لیے بہترین  کام کیا ہے۔

جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ 12 ربیع الاوال حضور پاک ﷺ  کی پیدائش کا جشن ہے۔ جشن عید میلادالنبیﷺ ہم سب کا جشن ہے اور  یہ احترام  اور محبت کا جشن ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے تمام علماء سے 12 ربیع الاوال کے انتظامات پر تجاویز لیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی  اور  نکاسی آب کے  بہتر انتظامات کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں نگراں صوبائی  وزراء  مبین جمانی ، عمر سومرو ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری  ڈاکٹر فخر عالم، پرنسپل سیکریٹری  حسن نقوی ، سیکریٹری ہوم  اقبال میمن ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت ، ایڈیشنل آئی کراچی  خادم رند اور دیگر  متعلقہ افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں مختلف مکتبہ ٔفکر کے 36 علماء بھی شریک ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں