پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انشاءاللہ 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور میں مسلم اسٹوڈنس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے اس سے زیادہ خوشی کی کیا بات ہوگی۔ راؤ سکندر حیات ، پرویز رشید ، اور مریم اورنگزیب ،انوشے رحمان ، بلال کیانی ، سمت تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے، پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدے داران کی بڑی تعداد دیکھ کرخوشی ہوئی۔
مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ میں خود 5، 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہیں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں۔
مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتقام پر نہ میں یقین رکھتی ہوں اور نہ نواز شریف، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97، 98 روپے پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کرسکا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف انشاءاللہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کیلئے ایک ہی نعرہ ’امید سے یقین تک، پاک سر زمین تک‘ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















