نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ افتخار عارف علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں معروف شاعر افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ کی تقریب اجراءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ اور علم و ادب کے رکھوالوں کا نام لیا جائے تو افتخار عارف صاحب کا نام سرفہرست ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ افتخار عارف نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کام کا آغاز کیا، پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگراموں میں بھی انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے معروف شاعر، ادیب اوردانشور افتخار عارف کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ افتخار عارف ایک ایسا درخشاں ستارہ ہیں جو ملک میں علم و ادب کے حوالے سے اپنا مقام رکھتے ہیں، افتخار عارف ادب میں شجر سایہ دار کی مانند ہیں۔
تقریب کے شرکاءکو افتخار عارف کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ”بارہواں کھلاڑی“ بھی دکھائی گئی۔
معروف شاعر افتخار عارف نے دستاویزی فلم میں اپنے دوستوں کی گفتگو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی تیاری میں عائشہ اکرم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















