Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی تھون کے زریعے چار ارب روپے کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر نیب راولپنڈی نے شکایت کی تصدیق کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شکایت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے خلاف کی گئی ہے، نیب معاملے میں چئیرمین پی ٹی آئی کے کردار کا تعین بھی کرے گا، ٹیلی تھون کے کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کرادر واضح نہیں، اس حوالے سے نیب کی تحیقیقات چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکھٹے کیے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں