Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی دورے پر لندن روانہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن کیلئے روانہ ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی بنیادوں پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہوئے جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما رانا عمران منج بھی لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لندن میں لیگی قیادت کی ایک اور بڑی مشاورتی بیٹھک متوقع ہے، شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے دوبارہ لندن طلب کیا ہے۔

اس سے قبل شہباز شریف نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا اور اب صرف دو روز قیام کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف بروز منگل 19 ستمبر کو  لندن سے لاہور واپس پہنچے تھے اور انہوں نے پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد اہم ملاقاتیں کیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں