Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا بڑا فیصلہ؛ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،28ستمبر کو بینچ نمبر ایک سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی فیض آباد نظر ثانی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے خاتمے کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا تھا تاہم طاقت کے استعمال پرکئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اورملک بھرمیں دھرنے دیئے گئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں