Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی نائب صدر ہان نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی رفتارکو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا جبکہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں جی 20 کے کسی بھی اجلاس کے انعقاد کی چین کی سخت مخالفت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کے لیے چین کے اصولی موقف کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے،چین پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی نائب صدر ہان نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چینی نائب صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں