نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ انتخابات کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہمارا تعاون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ بہت خوشی ہوئی، ککڑی گراؤنڈ کو یورپین معیار کا اسٹیڈیم بنایا گیا ہے، جس طرح گراؤنڈ مرمت اور سہولیات ہیں دیکھ کر خوشی ہوئی، امید کرتا ہوں اس طرح کی سہولیات شہر بھر میں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس طرح کے 20 مقامات پر کام چل رہا جلد مکمل ہوجائے گا، نوجوانوں کی صحتمند سرگرمیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، انشاء اللہ ایک دن ہمارے نوجوان انٹرنیشنل سطح پر بھی کھیلیں گے، امید ہے نوجوان طبقہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات صاف و شفاف ہونگے ہماری پوری کوشش ہوگی، انتخابات کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ہمارا تعاون ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنایا جائے گا، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم اور اپنے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرانے کا موقع ملے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تقاضوں کے مطابق سندھ کے ترقیاتی کام جاری و ساری ہیں، کچھ وقت کیلئے خلل آیا جس کا ہم نے تدارک کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















