Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ملک ہے، نگراں وفاقی وزیرداخلہ

نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا اور سدا بہار سٹرٹیجک دوست ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چینی ہم منصب وانگ ژاؤ ہانگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان باہمی ترقی اور سکیورٹی کیلئے تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کا آزمایا ہوا اور سدا بہار سٹرٹیجک دوست ملک ہے ، چینی حکومت اور عوام کی مختلف چیلنجز کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت قابل تحسین ہے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے چینی ہم منصب کو پاکستان میں چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے سکیورٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیر برائے پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم اور اقدامات کو سراہا جبکہ وانگ ژاؤ ہانگ نے چینی شہریوں اور تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ تعاون کے ذریعے دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنا سکتے ہیں جس پر وزیر داخلہ نے چیلنجز کے ادراک اور ان پر قابو پانے میں مدد پر چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں