امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہل پنجاب کو فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا، خاموشی سے ظلم سہنا، اپنے آپ سے ظلم اور نسلوں کو غلامی میں دینے کے مترادف ہے، سب سے بڑے صوبے پنجاب پرچند خاندان قابض ہیں، سابقہ حکومتوں کا پانچ سالہ دور قوم کے لیے قیامت سے کم نہ تھا، سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو قربانی کا بکرا بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ ملک پر بوجھ ہے، قرضے ہڑپ کیے، خون غریب کا نچوڑا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، پٹرول، گیس کے نرخ کم کیے جائیں، اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ تک لائی جائیں، آئی ایم ایف اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















