لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے بڑوں کی اہم بیٹھک آج لندن میں ہو گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر لندن پہنچ گئے اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر معمولی بیٹھک میں صرف پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک میں پارٹی قیادت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیانیہ پر بھی مشاورت کی جائے گی اور مسلم لیگ ن کے قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اہم بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















