Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غریب طبقات کو ریلیف دینے کیلئے صاحب ثروت افراد کردار ادا کریں۔ ایسا ماڈل نہیں چل سکتا کہ حکومت مہنگی بجلی بنا کر سستی بیچے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومتوں سے قطع نظر کشمیر کے معاملے پر عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں۔ نیو یارک میں انہوں نے آج ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں