نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مزدورں سے متعلق جو بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے کرامت علی خان کی سربراہی میں پائیلر کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں لیبر کے نمائندوں نے منیمم ویج کے نفاذ سے متعلق وزیراعلیٰ کو درخواست کی۔
وفد میں عورت فاؤنڈیشن، لیڈی ہیلتھ ورکرز، ایچ آر سی پی، پیپلز لیبر بیورو، کے یو جے اور دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شامل
ملاقات میں کے یو جے کے نمائندے نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے مسائل سے نگران وزیراعلیٰ سندھ ٰکو آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں خواتین کو کام کرنے کے مقامات پر حراساں کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سیسی، ورکر ویلفیئر بورڈ اور سوشل سیکیورٹی میں ورکرز کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ صوبائی حکومت میں خواتین کے تحفظ کیلئے الگ محتسب ہے جو کہ اس طرح کے مسائل پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مزدورں سے متعلق جو بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، میں چاہتا ہوں کہ صوبے میں کام کرنے والے کسی بھی مزدور کی حق تلفی نہ ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















