شہباز شریف نے کہا ہے کہ 4 سال میں جو تباہی ہوئی وہ راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن آیا تھا، قانونی اور انتظامی معاملات پر آج کی میٹنگ میں مشاورت ہوئی، چند دنوں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب دوبارہ تشریف لارہے ہیں ، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف پاکستان پہنچنے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا، مہنگائی انتہائی کم سبب 3.5 فیصد پر تھی اور جی ڈی پی ساڈے چھ فیصد پر تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سفر سے محروم کردیا گیا، چار سال کی تباہی درست کرنے میں وقت لگے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے عوام کو گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا جبکہ نواز شریف نے کبھی عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا ، نوازشریف کے دور میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر تھیں، نوازشریف نے ملک سے اندھیرےختم کرکے دکھائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےگالم گلوچ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ نوازشریف کے دور میں لاکھوں افراد کو روزگار ملا، نوازشریف کے دور میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ترقی کاسفر وہیں سےشروع ہوگا جہاں رکا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















