Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہے کہ شہر قائد ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے ملاقات ہوءی ہے۔

ملاقات میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات، عام انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد ہم سب کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے اور اس کی ترقی میں ملک کی ترقی مضمر ہے جس پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے نگراں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔

وفد میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، سنجے پروانی، علی خورشیدی، شکیل احمد، ارشد وہرہ اور انجینئر جہانزیب شامل تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں