امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہل پنجاب کو فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا، خاموشی سے ظلم سہنا، اپنے آپ سے ظلم اور نسلوں کو غلامی میں دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب پرچند خاندان قابض ہیں، سابقہ حکومتوں کا پانچ سالہ دور قوم کے لیے قیامت سے کم نہ تھا، سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو قربانی کا بکرا بنایا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اشرافیہ ملک پر بوجھ ہے، قرضے ہڑپ کیے، خون غریب کا نچوڑا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے جبکپ پیٹرول اور گیس کے نرخ بھی کم کئے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ تک لائی جائیں، آئی ایم ایف اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے جبکہ لاہور گورنرہاؤس کے بعد کوئٹہ گورنرہاؤس کے باہر دھرنے کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس تباہی آئی، مافیا نے مال بنایا اورقوم کا کچومر نکل گیا، لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے نفسیاتی مریض بن گئے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کمیشن اور کرپشن نے توانائی کا پورا سیکٹر تباہ کردیا لہذا چوری اورحکمران اشرافیہ کی مفت خوری بند کی جائے جبکہ معاہدوں کے ذمہ داران قوم کے مجرم، ان کا احتساب ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















