شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شکیل شفقت شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شکیل شفقت شہید ہوگئے ہیں، 21 سالہ شہید سپاہی شکیل شفقت کا تعلق خانیوال سے تھا، سپاہی شکیل شفقت نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















