پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصور کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج میں مبتلا ہیں اور وہ بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی عمر جرال سے ملاقا ت لاہور میں سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب میں ہوئی۔
عمر جرال نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















