Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے رویے سے مایوسی کا شکار

پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے رویے سے مایوسی کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے رویے سے مایوسی کا شکار ہے۔

 ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے تاحال سابقہ اتحادیوں سے رابطے نہیں کئے ہیں، امید تھی نوازشریف واپسی سے قبل سابقہ اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، نوازشریف اور پیپلزپارٹی قیادت کچھ عرصہ سے رابطہ نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی الیکشن انعقاد کیلئے نوازشریف کی واپسی کی خواہشمند ہے، نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آتے نظر نہیں آ رہے، نوازشریف کی وطن واپسی پر انتخابی ماحول بنے گا، نوازشریف واپس نہ آئے تو الیکشن کا انعقاد مشکل ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں