مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو پاکستان کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کی نشریات کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل موجود ہیں، قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ان مسائل کو حل کریں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ ریڈیو پاکستان دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے۔اپنے محدود وقت کو مسائل کے حل کے لئے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کے معاملات بہتر کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے، وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ مل کر ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے جبکہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے اور رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج فراہم کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















