نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ سے کراچی میں پی بی سی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے نگراں حکومت کی طرف سے سمگلنگ کی روک تھام، ایکسچینج کو درست سمت لانے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی معاونت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے لئے حکومت ٹیکس بیس کو بڑھانے اور توانائی کے شعبہ سےمتعلق مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے ریاستی ملکیتی اداروں میں شفافیت اور گورننس کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی خوشحالی ممکن ہے۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا ہے کہ معیشت کی خوشحالی کو یقینی بنانے کےلئے حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















