Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر کادورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے علاج معالجے اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حبیب اللہ بابر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو انسٹیٹیوٹ سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے لئے نئی سی ٹی اسکین مشین خرید لی گئی ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ پورے ہسپتال کو سولررائزڈ کردیا گیا ہے جس سے بجلی کے تعطل اور لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بل کی مد میں خرچ ہونے والے اخراجات ہسپتال کی طبی سروسز کی بہتری پر خرچ ہوں گے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے نیا بلاک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور دس اکتوبر تک اس کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین کی فوری طور پر تنصیب کی جائے تاکہ بیمار بچوں کی سی ٹی اسکین مقامی سطح پر ہوسکے اور اس سلسلے میں مریضوں کو بھاری اخراجات کرکے کہیں باہر نہ جانا پڑے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس ادارے کو بلوچستان میں امراض اطفال کا مثالی مرکز بنانے کے لئے طبی خدمات کا دائرہ وسیع کیا جائے اور سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجے کی ایسی معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں کہ انہیں کوئٹہ سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں