Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے خاتمے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں، محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت میاں میرؒ کے عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت میاں میر ؒ کے عرس کی تقریبات کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مزار حضرت میاں میرؒ پر مدینہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لنگر خانہ بنایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ مزار حضرت میاں میرؒ میں لائبریری کی بحالی شاندار کام ہے، والڈ سٹی اتھارٹی لاہور میں تاریخی عمارتوں کی تزئین وبحالی کے درجنوں کام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورہ چین کے دوران عوام کے مفادات کے پیش نظر متعدد وزٹ کیے، چین کی ٹیکنالوجی اور مہارت کو عوامی مسائل کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے حکام سے میٹ ایکسپورٹ ٹیکنالوجی،ٹورازم کے تجربات اورمشاہدات شیئر کرنے پر بات ہوئی، سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین بہت جلد ہمارے حکام کے ساتھ مل بیٹھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کا ون ونڈو شاندار ہے،ایک ہی دفتر میں اور ایک ہی دن میں سا ری ضروریات پوری ہوجاتی ہے۔مہنگائی کے خاتمے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں جبکہ ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے پوری قوت کے ساتھ کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک،ایک چیز کے نرخ کو کنٹرو ل کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کررہے ہیں، بعض امور میں وفاقی حکومت کا دائرہ کار ہے جبکہ بجلی کی پرائس وغیرہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں