Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی حجاج کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستانی حجاج کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر مذمبی امور کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہوگا۔

نگران وفاقی وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے لے کر 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں