Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چوہدری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالہٰی پر کبھی تنقید نہیں کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں