Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کے آڈٹ کی ہدایت

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کے آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت یونیورسٹی اینڈ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو چیئرمین ایچ ای سی طارق رفیع نے ہائیر ایجوکیشن سندھ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی 2013 میں قائم کی گئی، قائم کرنے کا مقصد ہائیر ایجوکیشن کی ترقی اور تحقیق کے کام کو بہتر کرنا ہے، ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی پالیسی بناتی ہے تاکہ تعلیمی ترجیحات بہتر ہو سکیں، ایچ ای سی کے اہم پروگرامز میں ریسرچ سپورٹ پروگرام، ایم دل / پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام، لیب کی بہتری اور اسمارٹ کلاس روم پروگرام شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیز میں تحقیق کا کام تسلی بخش نہیں ہے، دنیا تحقیق کر کے کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے مگر ہم ابھی تک یونیورسٹیز ٹھیک کر رہے ہیں، جو تحقیق ہو رہی ہے اس کے معیار پر سوالات ہوتے ہیں، پی ایچ ڈی پروگرام کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے میں نے سنا ہے 9 یونیورسٹیز کی سینٹ کا اجلاس نہیں ہوتا، یونیورسٹیز اپنا سینٹ کا اجلاس کروائیں۔

 نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سرکاری یونیورسٹیز کی آڈٹ کرنے کی ہدایت دیدی اور سرکاری یونیورسٹیز کو پینشن فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پینشن فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے آج کراچی یونیورسٹی کے رٹائرڈ ملازمین پریشان ہیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر طارق رفیع، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری یو اینڈ بی نور سومرو، مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹوا منور مٹھانی اور دیگر بھی شریک تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں