Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا معیشت کی بحالی کیلئے کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گا، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا معیشت کی بحالی کے لیے کوششوں میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی و ترقی سمیع سعید سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وزیر منصوبہ بندی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر امریکی تعاون کو سراہا جبکہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سمیع سعید نے اقتصادی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل جیسے اقدام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نےامریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دعوت دی۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں امریکہ مدد کرے گا جبکہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون جاری رکھے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں