Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد حسن فواد کی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی ٹیم سے ملاقات

نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بہتر کسٹمر سروسز کے لیے آئی ایف سی کے ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں نقصانات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

آئی ایف سی ماہرین نے کہا کہ تجاویز سے  الیکٹرک ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز میں اصلاحات لانے میں مدد ملےگی، توانائی کے شعبے میں ایک موثر ریگولیٹری فریم ورک  کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، توانائی کے شعبے میں نقصانات کم کرنے کےلیے بین الاقوامی ماہرین کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں