Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم انوار الحق سے ممتاز برطانوی پاکستانی تاجروں کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ممتاز برطانوی پاکستانی تاجروں کے وفد نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انوار الحق نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست سوچ، مراعات اور کاروبار میں آسانی میں اصلاحات کا ذکر کیا۔

ملاقات میں نگراں وزیر اعظم نے عبوری حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے نتیجہ میں مثبت معاشی اشاریوں کو اجاگر کیا جن میں پاکستانی روپیہ مستحکم کرنا، مہنگائی میں کمی اور متوقع اقتصادی ترقی کو مضبوط کرنا بھی شامل ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ درآمدی پابندیوں کے خاتمے اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے کی کوششوں سے بیرونی کھاتوں کو مزید فروغ دینے کی توقع تھی۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) متعارف کرائی جس کی صدارت وہ خود کرتے ہیں، اس اقدام کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا، رکاوٹوں کو دور کرنا اور طویل مدتی سرمایہ کاری کا روڈ میپ بنانا ہے۔

انوار الحق نے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے لئے حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا جبکہ انوار الحق نے بیرون ملک مقیم تاجروں کو پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار ادا کرنے کے لئے خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں برطانوی پاکستانی کاروباری رہنماؤں نے نگراں وزیر اعظم کے تارکین وطن تک رسائی پر ان کی تعریف کی اور ملک میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے سرگرمی سے کوشش کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز کو بڑھانے میں اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں