ہائرایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی تمام یونیورسٹیز کو 4 ارب 39 کروڑسے زائد کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کی تمام یونیورسٹی کو بڑی مالیت کی گرانٹ جاری کی ہے، گرانٹ مالی سال23-24کےسیکنڈکوارٹرکی مدمیں جاری کی گئی۔
ایچ ای سی کے مطابق سندھ یونیورسٹی کو43کروڑ،جامعہ کراچی کو51کروڑروپے کی امدادی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو19کروڑ روپے جاری کیے گئےجبکہ ڈاؤیونیورسٹی کو89کروڑ، داؤدیونیورسٹی کو27کروڑ، این ای ڈی کو28کروڑجاری کئے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















