مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کو 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں نواز شریف نے ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں۔
سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں .قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 26, 2023
لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم ہیں، جس پر جھوٹے کیس بنا کر بےبنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔
انکا کہنا ہے کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جس کرسی پر تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے “تاحیات” نہ سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں، نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2017 سے لے کر اب تک اِس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی، اب بس!
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















