Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

نیوزی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے امیگریشن گرین لسٹ میں17پیشوں بشمول جیل کے محافظ، ویلڈرز اور ایسوسی ایٹ انجینئر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیگریشن گرین لسٹ کے تحت غیر ملکی ورکرز کو تیز رفتار بنیادوں پر مستقل رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس لسٹ میں ایسے پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کیلئے نیوزی لینڈ میں ورکرز دستیاب نہیں۔

نیوزی لینڈ کے امیگریشن وزیر اینڈریو لٹل کا کہنا ہے کہ 2024سے مختلف سیکٹرز جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کیلئے گرین لسٹ ویزوں کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹابیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، روڈ رولر آپریٹرز اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں بھی بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو دستیاب ہوں گی۔

حکومت کو توقع ہے کہ مستقل رہائش کی پیشکش کے باعث نیوزی لینڈ غیر ملکی ورکرز کے لیے زیادہ پرکشش ملک بن جائے گا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار غیر ملکی افراد منتقل ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں