Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل منظور وسان نے بڑا اعلان کر دیا

انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ماضی میں کبھی امپائر کی ضرورت نہیں رہی اور نہ آئندہ ہو گی کیونکہ ہمارا امپائر عوام ہے اور اسی کے ووٹ سے ہی ہماری حکومت آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کا ایجاد کیا ہوا لفظ ہے اور یہ اللہ ان کو ہی بخشے۔ امپائر چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی وزیر اعظم بناتا ہے تو کبھی اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں۔ جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے اور اب تو گرمی بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات تو جیل میں بھی بیٹھ کر بھی جیتے جا سکتے ہیں اور پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو جیل بھی دیکھنی پڑے گی۔

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی امیدوار نہیں بچا۔ سندھ میں جے یو آئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں