Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیراہتمام سٹیم ایمبیسڈر پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شگفتہ ناز، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل نجیب ہارون، کنوینئر پاکستان انجینئرنگ کونسل  ڈویلپمنٹ کمیٹی انجینئر میر مسعود راشد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران، ڈیننز، ماہرین تعلیم اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کی اہمیت دنیا کی ترقی میں مسلمہ حقیقت ہے، اسٹیم کے تحت نوجوان میں سائنسی علوم کے فروغ کے لیے مختلف تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں کا انعقاد قابل تعریف ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا بہت ضروری ہے، آج خواتین ملک میں انجینئرنگ سمیت ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

محمد بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے ان کی  حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، تعلیمی اداروں کا کام طلبا میں تجزیاتی، اور تحقیق کرنے کی صلاحیتوں کی آبیاری کرنا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کا گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام گریجوئٹس کو کام کا معیاری تجربہ فراہم کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر بھی کوئی پوسٹ آگے بھیجنے سے پہلے مکمل تحقیق کرلیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں