الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست27 ستمبر بروز بدھ کو جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے مکمل کئے جانے کے احکامات کے مطابق اب حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلات منگل کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا جس کے بعد اس پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جن کی سماعت 25 نومبر تک ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی۔
دوسری جانب 54 دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















