عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حج پالیسی 2024ء تیار کر لی گئی، کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حج پالیسی میں 40 روز کے حج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا، اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیئے جائیں گے، سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے، سوٹ کیس پر نام، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ، مکتب نمبر سمیت دیگر معلومات درج ہوں گی۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکج دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پر آڈیو، ویڈیو کال کرسکیں گے، 4 ہزار روپے کے موبائل پیکج سے لامحدود بات ہوسکے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















