پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















