امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے مکمل نفاذ میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این اے 87 سے جماعت اسلامی کے امیدوار خالق داد بھٹی کی ہڈالی میں نماز جنازہ کی امامت کی جبکہ سراج الحق نے خالق داد بھٹی کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہڈالی کے مقامی گراوٴنڈ کو خالق داد بھٹی سپورٹس اسٹیڈیم کمپلیکس کے نام سے موسوم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
سراج الحق نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جماعت اسلامی کو موقع دیا جانا چاہیے جو غریب دوست جماعت ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے مکمل نفاذ میں ہے، آئین کے تحت ملک میں فوری انتخابات ہونا چاہیں۔
دورہ ہڈالی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر محمد طارق سلیم اور سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب اقبال خان بھی موجود تھے۔
دورہ ضلع خوشاب کے موقع پر پی ایم ایل این کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور این اے 87 سے پی پی پی کے امیدوار ملک ساول علی اعوان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے الگ الگ ملاقات کی اور جماعت اسلامی کے راہنما خالق داد بھٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















