اسلام آباد: نگران حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ٹیکس محصولات میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی میں نگران حکومت کی جانب سے اہم تجاویز منظور کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکس محصولات کو 13 ہزار ارب روپے تک لے جایا جائے گا جبکہ آئندہ دو برسوں میں 5 ہزار 600 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ممکن ہے۔
اس کے علاوہ امیروں پر ٹیکسوں میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کی جائے گی اور اخراجات میں کمی سے تین ہزار 200 ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی آمدنی میں اضافے کیلئے 14 سرکاری اداروں کی نجکاری فی الفور کی جائے گی اور حکومتی اخراجات میں 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بدانتظامی کو اصلاحات کے ذریعے بہتر کیا جائے گا جبکہ ذرعی شعبے اور قابل انتقال اثاثہ جات پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















