Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاحت کو فروغ دے کر لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں، اعظم خان

محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دے کر لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت کی اہمیت اور اس کے فروغ بارے شعور اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ قدرتی حسن سے مالامال اور منفرد ثقافتی ورثے کا حامل صوبہ ہے، یہاں کے لوگ اپنی روایتی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں، صوبے کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو سیاحت کے فروع کے لئے موثر طریقے سے استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

محمد اعظم خان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت فروغ دینے ، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا، ملکی اور غیر ملکی سیاح زیادہ سے زیادہ خیبر پختونخوا آئیں اور یہاں کے قدرتی حسن اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروع کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنیادیں فراہم کی جاسکتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں