سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی فیس بک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات اور میڈیا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اقدامات پر فیس بک کو بریفنگ دی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں انتخابات کے دوران تشدد اور مس انفارمیشن کے حوالے سے فیس چک نے الیکشن کمیشن کو ویڈیوذ دکھائیں، فیس بک نے انتخابی عمل میں خواتین، نوجوانوں، قابلیت کے حامل افراد، ٹرانس جینڈر افراد اور دیگر پسماندہ گروہوں کی شرکت پر زور دیا۔
ملاقات میں پولرائزیشن سے نمٹنے کے لیے فیس بک کمیونٹی کے معیارات کا اردو اور علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملاقات آئندہ عام انتخابات کے لیے پاکستان کے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















