امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے تحریک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جتنے بحران پیدا ہوئے ان کے پیچھے حکومتوں میں شامل مافیاز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے سابقہ حکومتوں کی بدنیتی تھی۔ آئی پی پیز معاہدوں کے فرانزک آڈٹ، ذمہ داران کا احتساب کیا جائے جبکہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، چیف جسٹس آئی پی پیز معاہدوں پر ایکشن لے کر قوم کو انصاف دلائیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عوام ہر ماہ بجلی بلوں کی مد میں 48فیصد غنڈہ ٹیکس ادا کرتے ہیں، صارف پر چوری شدہ بجلی، لائن لاسز اور مفت خوری کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں، اربوں کے نادہندگان کو کوئی نہیں پوچھتا، دو ہزار کی ادائیگی میں دیر ہوجائے تو غریب کا میٹر اکھاڑ لیا جاتا ہے، عوام کے حقوق کے لیے تحریک جاری رہے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے بلوچستان کے پہلے سے پسے ہوئے عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے، ہم نے پشاور کوئٹہ اور لاہور میں گورنر ہاؤسز کے سامنے مہنگائی کے خلاف دھرنے دیئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اور جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ایک پییج پر ہیں جبکہ آئی ایم ایف اور دوسری جماعتیں دوسرے پیج پر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کی جائیدادیں بیچ کر ازالہ کیا جائے، اگر حکومت نے مہنگائی پر بات نہ سنی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کرسکتے ہیں، جماعت اسلامی جلد بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















