Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی والوں کیلئے بری خبر؛ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 اضافے کی منظوری گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھی بھجوادیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی، کےالیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں