نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے وفاق اور صوبوں میں بہتر روابط ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال پر نظرثانی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں سہولیات بہتر بنانے، سماجی تحفظ کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے پر غور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ہول سیل اور ری ٹیل قیمتوں میں فرق کم کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے، صوبے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے اور سوشل سروسز بہتر بنائیں۔
نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے وفاق اور صوبوں میں بہتر روابط ضروری ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان سرکاری اخراجات کو معقول بنانے کی گنجائش موجود ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بھی کہا کہ صوبے سماجی تحفظ سمیت ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں، تصحیح شدہ اقدامات سے مالی وسائل کی بچت کے ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ صوبوں کو وفاقی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کی ترجیحی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے پرائمری بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ریونیو اہداف حاصل کریں۔
صوبائی وزرائے خزانہ، دیگر متعلقہ وزراء اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















