نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں جہاں وہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا، مدینہ ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران ک ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ لاونج میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















