پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو بلوچستان کے علاقے گوادر سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک اہلکار اور 7.8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کو بنا وارنٹ کے پی ٹی آئی رہنما، ان کے بھائی اور 4 دوستوں کو حراست میں لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















